خردہ کاروباریوں کی تنظیم کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس (کیٹ) نے دالوں کی قیمتوں میں اضافے کے لئے کثیر ملکی کمپنیوں کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے اس میں مداخلت کا مطالبہ کیا
ہے۔
کیٹ نے جاری بیان میں کہا کہ دالوں کی درآمدات پر کثیر ملکی کمپنیوں اور بڑی خردہ کمپنیوں کا کنٹرول ہے۔
ملک میں دالوں کی مانگ اور سپلائی کے درمیان بڑا فرق ہے، جس کی وجہ سے دالوں کو درآمد کرنا پڑتا ہے۔